او اے ایس کا انتخابات کی شفافیت بارے وینزویلا کے الیکشن کمیشن کو خط

بدھ 11 نومبر 2015 12:01

واشنگٹن ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) امریکی ریاستوں کی تنظیم ‘او اے ایس‘نے اگلے ماہ وینزویلا میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی شفافیت کے بارے سوال اٹھاتے ہوئے اس بارے وینزویلا کے الیکشن کمیشن کے سربراہ کو ایک خط ارسال کیا ہے۔

(جاری ہے)

اواے ایس کے سیکرٹری جنرل لویس المارگونے میڈیا کو بتایا کہ اواے ایس کی جانب سے بیھجے جانے والا خط 18صحفات پر مشتمل ہے اور اس میں اگلے ماہ دسمبر کی 6تاریخ کو وینزویلا میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی شفافیت کے بار ے کئی سوال اٹھاے گئے ہیں۔ اس سے قبل وینزویلا کی حکومت اواے ایس کی جانب سے ان انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ایک وفد بھیجنے کی درخواست مسترد کر چکی ہے