اسلام آباد‘ بے نظیر ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے ہیروئن برآمد‘ملزم منشیات اٹلی لے جانا چاہتا تھا

بدھ 11 نومبر 2015 12:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے 750 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز سے اٹلی جانے والے ملزم نے ہیروئن سامان میں چھپا رکھی تھی سکیننگ کاؤنٹر پر ہیروئن کی نشاندہی ہوئی جس پر اے ایس ایف نے سامان کی چیکنگ کرکے 750 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔ملزم کو اے این ایف نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :