لاہورہائیکورٹ نے ایم سی بی نجکاری کیس میں میاں منشاء کے حاضری سے استثنیٰ کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 12:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ میں میاں منشا کی نیب میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا ہے کہ میاں منشاء نے نیب کی ملی بھگت سے عدالت کے روبرو غلط حقائق پیش کرکے نیب میں حاضری سے استثنیٰ حاصل کیا ہے لہٰذا میاں منشاء کو ملنے والا حکمِ امتناع واپس لیا جائے۔
بدھ کو ایم سی بی نجکاری کیس میں درخواست گزر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ عدالت کو غلط حقائق پیش کرکے غیر قانونی حکمِ امتناع لیا گیا نیب نے بھی ملزمان سے مبینہ ملی بھگت کرکے عدالت سے حقائق چھپائے میاں منشا نے بد نیتی سے درخواست کے اصل حقائق چھپائے۔عدالت کو بتایا گیاکہ نیب کے خلاف سنگل نہیں ڈبل بنچ درخواستیں سنتا ہے کریمنل انویسٹی گیشن میں مداخلت کا عدالت کو اختیار نہیں نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش کی ، ہائی کورٹ نہیں روک سکتی سٹیٹ بنک مراسلے کے مطابق نیب، ایم سی بی نجکاری پر کارروائی کرے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.