ناران میں قبل از وقت برف باری ،شہر کی رونقیں ماند پڑ گئیں

بدھ 11 نومبر 2015 12:10

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں قبل از وقت برف باری سے شہر کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں اور علاقے کے لوگوں نے میدانی علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ناران کے عوام کی اکثریت کا انحصار سیاحت پر ہے،دسمبر کے آخر میں برف باری کے بعدزیادہ تر لوگ میدانی علاقوں میں منتقل ہو جاتے ہیں، لیکن اس سال قبل از وقت شدید برف باری اور راستوں کی بندش کی وجہ سے انتظامیہ نے سیاحوں کو ناران آنے سے روکا تو یہاں کاروبار ختم اور ہوٹل بند ہو گئے۔

ہر طرف گاڑیوں میں سامان لادا جارہاہے اورلوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔چند روز بعد رونقوں کے اس شہر میں ہر طرف جاڑے کی برف اور خاموشی کا راج ہو جائے گا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ برف نے انکی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔