”دل چیز ہے کیا جاناں یہ جان تمہاری ہے“رنبیر کی دیپیکا کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیشکش
بدھ 11 نومبر 2015 12:23
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اداکارہ ڈپیکا پڈوکون کو شادی کی پیش کش کردی۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی بھارتی اداکاراوٴں کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ دوستی اور محبت کے چرچے زباں زد عام ہیں جب کہ بھارتی میڈیا میں رنبیر کپور، کترینہ کیف کی منگنی اور 2016 میں شادی کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تاہم دونوں نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کیریئر کو بنانے میں مصروف ہیں لہٰذا اس وقت شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں باربی ڈول کترینہ کیف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ رنبیر کپور سے شادی نہ کریں تو یہی ان کے حق میں بہتر ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ رنبیر کے لیے آج بھی اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں اور انہیں نہیں بھلا سکی ہیں۔(جاری ہے)
دونوں اداکار پردے پر اپنی بہترین کیمیسٹری کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں اور وہ اس سے قبل ” یہ جوانی ہے دیوانی “ جیسی ہٹ فلم دے چکے ہیں جب کہ دونوں بہت جلد امتیاز علی کی فلم ”تماشہ“ میں بھی رومینس کرتے دکھائی دیں گے یہی نہیں رنبیر کپور نے تو دپیکا پڈوکون کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کردی ہے۔
واضح رہے رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون اس وقت فلم ”تماشہ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور شادی کے لیے پرپوس کرنے کا منظر بھی فلم کا ایک حصہ ہے جبکہ فلم 27 نومبر کو پردے کی زینت بنے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.