دراز قد برطانوی فاسٹ باولر سٹیون فن کو راہ چلتے موبائل استعمال کرنا مہنگا پڑگیا،سٹریٹ سائن بورڈ سے جا ٹکرائے جس سے ان کا ماتھا زخمی ہوگیا

بدھ 11 نومبر 2015 12:45

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کے انجرڈ فاسٹ باولر سٹیون فن کو راہ چلتے ہوئے موبائل استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، 6 فٹ 6 انچ لمبے فن ایک سٹریٹ سائن بورڈ سے جا ٹکرائے جس سے ان کا ماتھا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

26 سالہ سٹیون فن نے بہتے ہوئے خون کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہ چلتے ہوئے کبھی بھی موبائل استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ انجام ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل سٹریس انجری کا شکار ہونے کے بعد سٹیون فن وطن واپس لوٹ گئے تھے۔