طارق فاطمی سے امریکہ کی قائمقام نمائندہ خصوصی کی ملاقات

بدھ 11 نومبر 2015 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکہ کی قائمقام خصوصی نمائندہ لاریل ملر نے بدھ کو ملاقات کی-وزیراعظم کے معاون خصوصی نے وزیراعظم نواز شریف کی پرامن ہمسائیگی اور خطے میں دیگر ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی سے آگاہ کیا-انہوں نے امریکی خصوصی نمائندہ کو بتایا کہ پاکستان افغانستان کے سا تھ تعمیری اور اعتماد پر مبنی ریلیشن شپ قائم کرنے کا خواہاں ہے-سید طارق فاطمی نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے امن اور استحکام کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے-انہوں نے افغانیوں کی قیادت میں ہونیوالے مفاہمتی عمل کے سلسلہ میں پاکستان کے کردار اور تعاون کوبھی اجاگر کیا-خصوصی معاون برائے خارجہ امور نے تمام دہشت گردگروپوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے دوران ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا-امریکی قائمقام خصوصی نمائندہ نے پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے افغانستان میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا-انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کا اعتراف کیا-ملاقات کے دوران دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا-

متعلقہ عنوان :