دیوداس جوڑی پھر سے بڑی اسکرین پر آنے کیلئے تیار

بدھ 11 نومبر 2015 13:42

دیوداس جوڑی پھر سے بڑی اسکرین پر آنے کیلئے تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)بھارت میں کنگ خان کی لاکھ مخالفت ہورہی ہے لیکن ان کی مقبولیت اور شہرت میں کوئی کمی نہیں آرہی ۔ کہا جارہا ہے کہ بالی وڈ کے بادشاہ ایک بار پھر سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کے ہیرو بننے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق ہدایتکار روہت شیٹی پچاس کی دہائی میں آئی فلم چلتی کا نام گاڑی کا ری میک بنانے جا رہے ہیں جس میں انکا ارادہ شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بچن کو کاسٹ کرنے کا ہے۔اب انکی یہ خواہش پوری ہوگی یا نہیں اسکے لیے دونوں اداکاروں کی رضامندی کا انتظار کرنا پڑے گا۔