کارٹون کی حد تک محدو د کرنے کی بجائے بچوں کے موضوعات پر فلمیں اور ڈرامے بھی بننے چاہیے ‘ عائشہ شیخ

بدھ 11 نومبر 2015 13:55

کارٹون کی حد تک محدو د کرنے کی بجائے بچوں کے موضوعات پر فلمیں اور ڈرامے ..

کوٹ مومن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) اداکارہ عائشہ شیخ نے کہا ہے کہ بچوں کے موضوعات پر فلمیں اور ڈرامے بننے چاہیے ، ہمارے بچوں کو کارٹون کی حد تک محدو د کر دیا جاتا ہے حالانکہ کئی ایسے موضوعات اور مسائل ہیں جو کہ ایک عرصہ سے پس پشت ڈال کر بچوں کی سر گرمیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بچے من کے سچے فقرہ بولتے ہوئے کہا کہ بچو ں کے دلوں میں کھوٹ نہیں ہوتا اس لیے جس کام میں بھی ہوں پوری لگن اور بغیر کسی حسد کے کر تے ہیں ۔

میں نے کم عمر ی میں ہی اداکاری شروع کی اور خدا نے بے حساب عزت سے نوازا ہے ۔ عائشہ شیخ نے کہا کہ متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہے لیکن میں اچھے اور معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی ،محض نام اور پیسہ کمانے کی دوڑ میں شامل ہونے والے لوگوں کو میں پسند نہیں کرتی کیونکہ کردار اور صلاحیت خود سر چڑھ کے بولتے ہیں۔