امریکہ اور کیوبا میں منظم جرائم کی روک تھام کیلئے مذاکرات شروع

بدھ 11 نومبر 2015 13:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) امریکہ اور کیوبا نے طویل عرصے کی سرد جنگ کے بعد منظم جرائم کی روک تھام کیلئے اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے بات چیت کا آغاز کر دیا،دونوں پڑوسی ممالک نے رواں سال جولائی کے مہینے میں 50 سال سے معطل سفارتی تعلقات کو بحال کیا تھا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہکا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے حکام نے انسانی اسمگلنگ ، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام ، منی لانڈرنگ کے خاتمے اور سائبر سکیورٹی کے قیام کے لئے مشترکوششوں پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں کیوبن وفد کی قیادت وزرات دفاع کے سکیورٹی کمشنر نے کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ اور کیوبا کے مابین مزید شعبوں میں بھی بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :