پیپلز پارٹی کل بلوچ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی‘ وزیر اعظم کی بلوچ آمد‘تیار یاں حتمی مراحل میں،کارکنان پرجوش

بدھ 11 نومبر 2015 14:00

بلوچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی آزادکشمیرآج بلوچ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، وزیر اعظم آزادکشمیر کی بلوچ آمد،تیار یاں حتمی مراحل میں،کارکنان پرجوش ،بلوچ شہر کو پارٹی پر پارٹی پرچموں،پینا فلیکس اور بینرز سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آزادکشمیر حلقہ بلوچ میں کل سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ کے ورکرز کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے،اس موقع پر وزیراعظم حلقہ بلوچ کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کریں گے،کنونشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں،کارکنان میں خاصا جوش وخروش پایا جا رہا ہے،بلوچ شہر کو پارٹی پرچموں،پینا فلیکس اور بینرز سے سجادیا گیا ہے،پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ کے کارکنان کا کہنا ہے کہ کل بلوچ سے بھٹو کے جیالے اپنے محبوب وزیر اعظم کا شایان شان استقبال کر کے بلوچ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے،کارکنان پی پی پی بلوچ کی تیاریاں انتخابی جلسوں کی مانند ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدو وزرائے حکومت کو تراڑکھل سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں بلوچ لایا جائے گا جہان وہ کالج گراؤنڈ میں پی پی بلوچ کے ورکرز کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے،اس موقع پر وزیراعظم اہم منصوبہ جات کے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :