کل وزیر اعظم عبدالمجید کا شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بلوچ آمد پر شہید بھٹو،شہید بی بی اور سردار اختر حسین ربانی کے چاہنے والے فقیدالمثال استقبال کرکے یہ ثابت کریں گے کہ بلوچ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور گڑھ رہے گا

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکز ی رہنماء وسابق امیدوار اسمبلی سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 11 نومبر 2015 14:00

بلوچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکز ی رہنماء وسابق امیدوار اسمبلی سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کل وزیر اعظم آزادکشمیر و صدرپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بلوچ آمد پر شہید بھٹو،شہید بی بی اور سردار اختر حسین ربانی کے چاہنے والے فقیدالمثال استقبال کرکے یہ ثابت کریں گے کہ بلوچ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور گڑھ رہے گا،بلوچ کے غیور عوام نے ہمیشہ شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی کا ساتھ دیا،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے،عوامی طاقت پیپلزپارٹی کے پاس ہے،عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کرنے والوں کی بنیادیں کھوکھلی ہوچکی ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر وصدر پی پی پی کی آمد پر ن لیگ اور دوسری سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی میں شامل ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی بلوچ آمد پر تیاریوں کے سلسلے میں انتظامات کے جائزہ کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا دورہ بلوچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیراعظم آزادکشمیر اپنے دورہ کے دوران بلوچ کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے،وزیراعظم بہترین ٹیم کیپٹن ہیں،جن کی سربراہی میں آزاد حکومت کامیابی کے جھنڈے گاڑ ھ رہی ہے، حکومت نے ان کی قیادت خطہ کو ترقی کی راہوں پر گامزن کردیا گیا،وزیر اعظم آزادکشمیر کی قیادت میں بلوچ کو ایک ماڈل حلقہ بنانے کے لیے اپنے تمام تر توانائیاں صر ف کیے ہوئے ہیں،بلوچ کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،انھوں نے کہا کہ کارکنان کل اپنے محبوب وزیراعظم کا کرنل منشاء خان اور اختر حسین ربانی کے چاہنے والوں کی دھرتی پر شاندار استقبال کرنے یہ ثابت کریں کہ بھٹو ازم کے نظر یات وافکار کے وارث موجود ہیں،فلسفہ بھٹو کی روشنی میں جدوجہد ہمارا اصل مقصد ہے،فلسفہ بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے،اقتدار ہماری منزل نہیں،ہماری منزل عوامی حقوق کی جنگ،کارکنان کے حقوق کا تحفظ اور حلقہ کی شاندار تعمیروترقی ہے

متعلقہ عنوان :