روسی اور برطانوی سیاحوں کے بغیرمصر کا سیاحتی شہر شرم الشیخ ویران ہو نے لگا
بدھ 11 نومبر 2015 14:39
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)روسی طیارے کے حادثے کے ماسکو سمیت دیگر ممالک کی جانب سے مصر میں فضائی سروس منقطع کیے جانے کے بعد مصر کا سیاحتی شہر شرم الشیخ سیاحوں کے بغیر ویران ہونے لگا۔عالمی میڈیا کے مطابق شرم الشیخ کے ہوٹلوں، دکانوں اور ریسٹورانوں کے مالکوں اور ٹورسٹ گائڈوں کا کہنا ہے کہ روسی اور برطانوی سیاحوں کے بغیر یہ شہر ویران ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو روسی سیاحوں کو لے جانے والا طیارہ شرم الشیخ کے ائیر پورٹ سے روانہ ہو کر جزیرنما سینائی میں گر گیا تھا۔(جاری ہے)
جس کے بعد روس نے مصر کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کر دیا گیا اور شرم الشیخ سے روسی سیاحوں کا انخلا جاری ہے۔شرم الشیخ کے ائیر پورٹ کے ایک اہلکار کے مطابق روسی طیارے کے حادثے سے پہلے ہر روز روس سے کم سے کم 20 طیارے آتے تھے۔ مصر کے سیاحتی ادارے کے مطابق مصر میں آنے والے سیاحوں میں 70 تا 83 فیصد برطانوی اور روسی سیاح تھے۔برطانیہ اور روس کے ساتھ مصر کا فضائی رابطہ منقطع کئے جانے کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر صرف 30 فی صد ہو گئی ہے اور یہ تعداد دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے کیوں کہ دوسرے ممالک کے خوف زدہ سیاح بھی مصر جانے سے انکار کرنے لگے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.