ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے جنگلات قبرستان کی جنازہ گاہ کی تعمیر اور گلی کی پختگی کر کے شہریوں گزشتہ کئی سالوں سے ہونے والی تکلیف سے نجات دلا دی ہے ‘عوام علاقہ بھمبر

بدھ 11 نومبر 2015 14:44

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) جنگلات قبرستان کی جنازہ گاہ کی تعمیر اور گلی کی پختگی کر کے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے شہریوں گزشتہ کئی سالوں سے ہونے والی تکلیف سے نجات دلا دی ، اپنے مرحوم والد کے نقش قدم پر چل کر انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ شہر کی تعمیرو ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں ان خیالات کااظہار شہریوں کے ایک وفد جن میں یاسرنذیر ، ممتاز تاجر رضوان بشیر ، چوہدری معروف ، ولائت حسین ، راجہ اکرم ، اور دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ شہر کے سب سے بڑے قبرستان کی جنازہ گاہ گزشتہ کئی سالوں سے لاوارث بڑی تھی جس کی وجہ سے وہاں ادا کیئے جانے والے جنازوں کی دوران شہریوں کو سخت تکلیف اٹھانا پڑتی تھی گھاس پھونس اور اگھی جھاڑیوں میں کانٹوں کی وجہ سے لوگوں کے پاوں تک زخمی ہوتے تھی جسکو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے اپنی تعیناتی کے بعد فوری نہ صرف پختہ کروایا بلکہ جنازہ کے لئے کمرہ کی تعمیر اور قبرستان گلی کو پختہ کیا جو انتہائی خوش آئین بات ہے کیونکہ جنازہ گاہ کی پختگی سے شہریوں کو ہونے والی تکلیف اور پریشانی سے نجات مل گئی ہے جس پر ایڈمنسٹریٹر حقیقی معنوں میں مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ شہر کی عام گلیوں کو سب پختہ کرواتے رہے لیکن قبرستان کی طرف آج تک کسی نے توجہ نہ دی اس طرح کے حقیقی فلاحی کاموں پر عوم کا تعاون ان کے ساتھ ہے ۔