ترکی سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی ، 14 افراد ہلاک اور 27 کو زندہ بچا لیا گیا

بدھ 11 نومبر 2015 14:59

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) ترکی سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی ۔ 14 افراد ہلاک اور 27 کو زندہ بچا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ترکی سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی بیچ سمندر میں ڈوب گئی کشتی میں 41 افراد سوار تھے جن میں 14 ہلاک ہوئے اور 27 کو زندہ بچا لیا گیا ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادہ تر مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد تارکین وطن کو دوبارہ روانہ کر دیا گیا ہے مرنے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :