پنجاب فوڈ اتھارٹی کے گلبرک ٹاون ،علامہ اقبال ٹاون، سمن آباد ٹاون اور شالیمارٹاون میں حفطان صحت اور زائدالمیاد اشیار فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپے،متعدد فوڈ پوئنٹس سربمہر

بدھ 11 نومبر 2015 15:00

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے گلبرک ٹاون ،علامہ اقبال ٹاون، سمن آباد ٹاون اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گلبرک ٹاون ،علامہ اقبال ٹاون، سمن آباد ٹاون اور شالیمارٹاون میں حفطان صحت اور زائدالمیاد اشیار فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپے متعدد فوڈ پوئنٹس سربمہر کر دیے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزاشتہ روز صوبائی دارلحکومت لاہور میں ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہومیں واقع بسم اللہ ہوٹل،K&N'sفوڈ شاپ،محسن پان شاپ،پنجاب پان شاپ اور حمزہ جنرل سٹور کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اس کے علاوہ علی ملک شاپ کونیلے رنگ کے کیمیکل والے ڈرمز استعما ل کرنے جبکہ خان ہوٹل اور حاجی دار الماہی کوصفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے کاہنہ نو میں واقع حیات بیکری کوصفائی کی انتہائی ناقص صورت حال ،کھانے کی اشیاء فرش پر رکھ کر تیار کرنے،کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے،کھانے کی اشیاء پر مکھیوں کی موجودگی اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی کی بنا پر سر بمہر کردیا نیز مختلف پراڈکٹس کے نمونہ جات بھی لیے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے ۔

راوی ٹاؤن کی ٹیم نے بابا جی عنایت ملک شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے، ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ بابا جی عنایت سویٹس پروڈکشن یونٹ کوہدایات پر عمل نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال،ٹوٹے ہوئے فرش،سٹوریج کی خراب صورت حال اور غیر میعاری کھانے کی اشیاء استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔

اچھا ڈیریز کو ضائع شدہ اشیاء کو تلف نہ کرنے اورسی۔آئی۔پی کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے ملت چوک میں واقع روبی سٹور ،بسم اللہ پان شاپ اور خرم سٹور کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔بسطامی روڈ پر واقع پاکیزہ فوڈ فیکٹری کوورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال،برتنوں کی واشنگ کی سہولت دستیاب نہ ہونے،کھلی نالیوں اور سٹوریج میں مکڑیوں کے جالے ہونے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا نیز مختلف پراڈکٹس کے نمونہ جات بھی لیے گئے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔

علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے جی ون مارکیٹ میں واقع آئس لینڈ جوس کارنر کوفریزر کی صفائی کی خراب صورت حال،پلپ کے غیر مناسب سٹوریج،ورکرز کا ہیڈ کورز استعمال نہ کرنے اور ہاتھ دھونے کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے چاہ میراں روڈ پر واقع شاہ جی نان اینڈ ٹکی اور داتا ہجویری ملک شاپ کو کھانے کی اشیاء ڈھانپ کرنہ رکھنے کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :