انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک جاں بحق جبکہ تین زخمی

پنوعاقل تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے

بدھ 11 نومبر 2015 15:24

پنوعاقل((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) )کشمور کے قریب انڈس ہائی وے پر پشاور سے کراچی جانے والی کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔دوسری جانب پنوعاقل تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کشمور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پنوعاقل تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ترجمان سکھر پولیس کے مطابق پنوعاقل تھانہ کینٹ کی حدود میں گوپانگ لنک روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے چار مسلح ڈاکووں کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کرنا چاہی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشیں تعلقہ اسپتال پہنچا دی گئیں جبکہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :