فلم”دل والے“ میں ایکشن سین کرتے وقت نروس ہو گیا، اداکار ورون دھون

بدھ 11 نومبر 2015 15:31

فلم”دل والے“ میں ایکشن سین کرتے وقت نروس ہو گیا، اداکار ورون دھون

ممبئی ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم”دل والے“ میں شروع میں ایکشن سین کرتے وقت نروس ہو گئے تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 28سالہ اداکار نے کہا کہ وہ پہلی بار فلم”دل والے“ میں ایکشن سین کر رہے تھے اور وہ ابتدائی طور پر نروس ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس دوران انکی حوصلہ افزائی کی گئی جس کی وجہ سے ان میں کافی جوش پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن سین کرنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ کام کرنے کرنے تجربہ نہایت ہی خوشگوار رہا ۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم 18دسمبر کو ریلیز ہو گی جس میں شاہ رخ خان ،کاجول، ورون دھون اور کریتی سینن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔