فلم والے وقت کے ساتھ نہیں چلے آج بھی ایڈہاک ازم کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے‘فلمسٹار میرا

بدھ 11 نومبر 2015 15:31

فلم والے وقت کے ساتھ نہیں چلے آج بھی ایڈہاک ازم کی بنیاد پر کام ہو رہا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کی بڑی وجہ یہ ہے کہ فلم والے وقت کے ساتھ نہیں چلے آج بھی ایڈہاک ازم کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے، سکرپٹ پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ چند نئے آرٹسٹوں کو لے کر بغیر سکرپٹ کے دو مہینے میں فلم بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میرانے کہا کہ ایسی فلمیں بھلا کون دیکھے گا‘ فلم انڈسٹری کے حالات اس وقت بہتر ہونگے جب فلم والے اس کام میں سنجیدہ ہونگے‘اگر اچھے موضوعات کا انتخاب کرکے باقاعدہ سکرپٹ لکھوائے جائیں اور پھر محنت کرکے فلمیں بنائی جائیں تو فلمیں یقینا اچھی بنیں گی اور لوگ وہ فلمیں دیکھنے کیلئے سینما گھروں میں بھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :