نمائش سے قبل ”پریم رتن دھن پایو“ کی کہانی لیک

بدھ 11 نومبر 2015 15:37

نمائش سے قبل ”پریم رتن دھن پایو“ کی کہانی لیک

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹا ر سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کی کہانی نمائش سے قبل لیک ہو گئی ہے۔فلمی مونکیزڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق فلمساز اورتمام اداکاروں کی کوششوں کے باوجود”پریم رتن دھن پایو “ کی کہانی قبل از وقت لیک ہو گئی۔”پریم رتن دھن پایو“ میں سلمان خان ڈبل کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

”پریم رتن دھن پایو“ کے ایک کردار میں سلمان خان ’پریم دلوالا‘ ایک سادہ آرٹسٹ ہے جو ”رام لیلا“ سٹیج ڈرامے میں اداکاری کر کے پیسے کماتا ہے اور اسے ایک فلاحی ادارے کے حوالے کر دیتا ہے جس کا نظم نسق شہزادی متھیلی’سونم کپور‘ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔پریم دل والا شہزادی متھیلی کے متعلق سن کر ہی اس کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔

جبکہ دوسرے کردار میں سلمان خان کو شہزادہ ’وجے‘کے روپ میں دیکھاجا سکے گا۔ شہزادہ وجے کے دو بھائی ’نیل نتن مکیش اور ارمان کھولی‘ اس کی گدی کو چھیننے کی بھرپور کوشش کریں گے۔جبکہ ان کی بہن ’سورا بھاسکر‘وجے کا بھرپور ساتھ دے گی۔علاوہ ازیں وجے بھی متھیلی کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے اور آخر میں خاندان اور متھیلی کے قابل بننے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔