Live Updates

پشاور : خیبر پختونخواہ میں چھانگا مانگا طرز کے 10 جنگلات لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 16:06

پشاور : خیبر پختونخواہ میں چھانگا مانگا طرز کے 10 جنگلات لگا رہے ہیں، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخواہ میں چھانگا مانگا جیسے دس جنگلات لگائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 2017ء تک صوبے میں ایک ارب بیس کروڑ درخت اُگائیں گے، عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل کوئی ایسا پراجیکٹ نہیں لگایا گیا، صوبے کی انتظامیہ نے ٹمبر مافیا کا مقابلہ کیا،پی ٹی آئی چئیر مین نے کہا کہ سونامی بلین ٹری پراجیکٹ ایک انتہائی اہم پراجیکٹ ہے، ایک ارب درخت پانچ سال میں لگانا ایک کافی بڑا چیلنج ہے، عمران خان نے پیشکش کی کہ مقامی نرسریاں درخت لگائیں ہم ان سے جنگلات خریدیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت منصوبے بنا رہی ہے جبکہ ہم ادارے بنا رہے ہیں اور اپنی آئندہ نسلوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام سرمایہ کاری منصوبوں پر کر ہی ہے لیکن ہم سرمایہ کاری کا سارا پیسہ اپنی عوام پر لگا رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات