وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جوش خطابت میں زبان پھسل گئی

”اگر مجھ پر کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت ہو جائے تو آپ کا گریبان میرا ہاتھ ہو گا“

بدھ 11 نومبر 2015 16:11

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جوش خطابت میں زبان پھسل گئی

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جوش خطابت میں زبان پھسل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ساہیوال میں کسان ریلیف پیکج کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی جوش خطابت میں زبان پھسل گئی، انہوں نے کہا کہ ”اگر مجھ پر کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت ہو جائے تو آپ کا گریبان میرا ہاتھ ہو گا“۔