وزیراعظم نوازشریف کا ہولی میں شرکت کرنے اور رنگ پھینکنے کی خواہش کا اظہار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ہولی میں شرکت کرنے اور رنگ پھینکنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے کراچی میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہم سب کا رب ایک ہے اور ہمیں مل جل کررہنا چاہیے‘مسلمان ‘ہندؤں ‘سکھ‘عیسائی‘پارسی سب اللہ کی مخلوق ہیں ‘جاتی عمرہ میں ہمارے آبائی گاؤں ہمارے گھروں کے علاوہ سب گھر سکھوں کے تھے میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا جب میرے والد مجھے جاتی عمرہ لیکر گئے‘سکھوں نے ہمارے بزرگوں کے آبائی گھرکا دروازہ سنبھال کر رکھا ہوا تھا جو انہوں نے لاہور میں یادگار کے طور پر بجھوایا ‘انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کے ابھی بھی بھارت میں ہمارے آبائی گاؤں جاتی عمرہ کے لوگوں کے ساتھ رابطے ہیں ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں اور فون پر باتیں بھی‘وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آپ بلایا کریں ایسی تقریبات میں جہاں مجھے آکر دلی مسرت ہوتی ہے میں چاہونگا کہ آپ مجھے ہولی پر بھی بلائیں اور ہم ایک دوسرے پر رنگ پھینکیں ‘انہوں نے پاکستان کے لیے اقلیتوں کی خدمات کا بھی ذکر کیا -

متعلقہ عنوان :