حمیدہ وحیدالدین پرسوں قصور میں عورت فاؤنڈیشن اور آکسفیم کے تعاون سے آگاہی مہم کا افتتاح کریں گی

بدھ 11 نومبر 2015 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین 12نومبر کو 11بجے دن محکمہ ترقی خواتین ، آکسفیم (OXFAM) برطانیہ اور عورت فاؤنڈیشن کے تعاون سے ”صنفی تشدد سے محفوظ ضلع قصور“ میں آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔

(جاری ہے)

سٹی گارڈن پارک قصور میں منعقدہ تقریب کا مقصد وویمن پیکیجز کے تحت خواتین کے حقوق کا تحفظ، آگاہی اور نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔