اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا

37 سالہ فلسطینی نے ایک سیکیورٹی گارڈ کو چاقو سے نشانہ بنانے کی کوشش کی اسرائیلی فوج کا الزام

بدھ 11 نومبر 2015 17:28

یروشلم((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) ) اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید دو فلسطینیوں کو شہیدکردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان لوبا سامری کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ایک چاقو بردار فلسطینی نے مغربی کنارے کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر پیرا ملڑی فورسز کے ایک اہلکار کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہاکہ اسرائیلی فورسز نے مبینہ فلسطینی حملہ آور کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

ترجمان کے مطابق یروشلم میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں مبینہ طور پر ایک 37 سالہ فلسطینی نے ایک سیکیورٹی گارڈ کو چاقو سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ گارڈ نے مبینہ حملہ آور کو روکنے کے لیے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔اس کاکہنا تھا کہ مذکورہ فلسطینی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعے میں فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر فلسطینی زخمی بھی ہوا۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان سامری کے مطابق ایک واقعے میں ٹرام میں سفر کے دوران گارڈ کو زخمی کرنے والے دو فلسطینی لڑکوں، جن کی عمریں 12 اور 13 سال تھی، کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔ہسپتال کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ ان سے ایک لڑکے حالت انتہائی نازک ہے۔پولیس کے مطابق دوسرے لڑکے کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ لڑکوں کو گرفتار کروانے میں اسرائیلی مسافروں نے مدد فراہم کی اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان گذشتہ ماہ یکم اکتوبر سے جاری ہونے والی کشیدگی میں اب تک 75 فلسطینی اسرائیلی فروسز کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں 12 اسرائیلیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 5 ہفتے قبل اسرائیلی حکومت کی جانب سے بیت المقدس مسجد اقصیٰ میں فلسطینی مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائے جانے کے بعد فلسطینی شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔یاد رہے کہ سال 2014 میں غزہ پر اسرائیلی فورسز نے خوف ناک فضائی کارروائی کی تھی، جس میں ہزاروں نہتے فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے، جس میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔

متعلقہ عنوان :