کاجل نے شاہ رخ خان کی حمایت میں دوستی کا حق ادا کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 17:43

کاجل نے شاہ رخ خان کی حمایت میں دوستی کا حق ادا کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو اپنی 50ویں سالگرہ کے دن دیے متنا زعہ بیان کے باعث تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے اداکار کی طرف سالگرہ کے دن خصوصی انٹرویو کے دوران بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی مذمت کی گئی تھی۔بعد ازاں اداکار کے اس بیان پر بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انھیں برا بھلا کہا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکار کی نئی آنے والی فلم ”دل والے “ کی پرموشن تقریب کے دوران میڈیا کی طرف سے شاہ رخ خان سے برھتی ہوئی اتنہا پسندی کے متعلق ایک مرتبہ پھرپوچھا گیا۔ تاہم اس مرتبہ کنگ خان سے پہلے تقریب میں موجود انکی دوست اور فلم کی ساتھی اداکارہ کاجل کی طرف سے اس سوال کا جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں شدید عدم برداشت کا شکار ہوں جو پوچھنا ہے مجھ سے پوچھیں۔

علاوہ ازیں اداکار ورون دھون کا کہنا تھا کہ ہم آج یہاں اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کے متعلق بات کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں پس براہ مہربانی ادھر ادھر باتوں میں وقت ضائع نہ کریں۔واضح رہے شاہ رخ خان اور کاجل کی ”دل والے“ 18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :