Live Updates

کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،اس سے حکومت کی کارکردگی واضح ہوتی ہے‘ وزراء ایوان کی بجائے میڈیا یا ٹاک شوز کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمودکی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 نومبر 2015 18:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے لہذا اس سے حکومت کی کارکردگی واضح ہوتی ہے‘ حکومتی وزراء ایوان کی بجائے میڈیا یا ٹاک شوز کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں‘ حکومت کی پالیسی صرف تشہیر اور شور مچانا ہے‘ وزیراعظم نواز شریف نے اب بھی کچھ نہ کیا تو عوام بھی انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وہ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان شروع ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا اس عرصے ممیں عسکری قیادت نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں مگر سول حکومت اور ادارے ناکام رہے حکومت کو چاہئے تھا کہ اس عرصے کے دوران عدالتی نظام‘ پولیس‘ نفرت انگیز تقاریر پر کام کرتی مگر حکومت اور اس کے وزراء کی اس حوالے سے کارکردگی صفر رہی حکومتی وزراء ایوان کی بجائے میڈیا ٹاک شوز کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ حہکومت کی کارکردگی کو واضح کرتا ہے حکومت کو اب جاگ جانا چاہئے وزیراعظم ن واز شریف نے ابھی بھی کچھ نہ کیا تو عوام کبھی انہیں معاف نہیں کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات