سابق بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کیخلاف اعلان جنگ،30ہزار تمغے جلا ڈالے

بدھ 11 نومبر 2015 18:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) بھارت کے سابق فوجیوں کا مودی حکومت کیخلاف اعلان جنگ،30ہزار تمغے جلا ڈالے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں مختلف حلقوں کی جانب سے مسلسل احتجاج کے باوجو مودی سرکار ٹس سے مس ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔اقلیتیوں اور نچلی ذاتوں کے ساتھ مظالم روا رکھنے والی بھارتی حکومت اپنے محسنوں کیخلاف بھی برپیکار نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی روز سے بھارت کے سابق فوجی ون رینکنگ ون پنشن کی حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کر رہے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اصلاحات نہ کیئے جانے پر مودی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اپنے میڈلز اور اعزازات کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے ایوان صدر کے قریب جنتر منتر میں شدید احتجاج کیا اور حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر سابق فوجیوں نے 30ہزار تمغوں اور اعزازات کو آگ لگا دی جو مختلف مواقع پر ان میں تقسیم کیئے گئے تھے۔