دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا 3 ارب ایک کروڑ روپے میں فروخت

گلابی ہیرا سونے اور پلاٹینیم کی انگوٹھی میں جڑا ہوا ہے جس کے گرد چھوٹے چھوٹے ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں

بدھ 11 نومبر 2015 18:22

دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا 3 ارب ایک کروڑ روپے میں فروخت

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا 2کروڑ 85لاکھ ڈالر میں ویانا کے نیلام گھر میں فروختکردیا گیا ،16 قیراط کے گلابی ہیرے کی قیمت 23 ملین ڈالر (2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر )مقرر کی گئی تھی۔جسے چینی تاجر نے 28.5 ملین ڈالر میں خرید لیا۔ہیرے کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 3 ارب ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا 2کروڑ 85لاکھ ڈالر میں ویانا کے نیلام گھر میں فروخت ہو گیا۔گلابی ہیرا سونے اور پلاٹینیم کی انگوٹھی میں جڑا ہوا ہے جس کے گرد چھوٹے چھوٹے ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں۔نیلام گھر ذرائع کا کہناہے کہ ایک لاکھ ہیروں میں صرف ایک ہیرا ایسا نکلتا ہے جس میں کسی قسم کا رنگ اتنازیادہ موجودہو۔ذرائع کے مطابق چینی خریدار ہانگ کانگ میں مقیم ہے نیلام گھر انتظامیہ نے چینی خریدار کے بارے میں مزیدکسی بھی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu