کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ

بدھ 11 نومبر 2015 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔

مقابلہ کے منصف کے فرائض معروف نعت خواں الحاج حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے انجام دیے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں ثناء لطیف نے اول‘ پلوشہ بٹ نے دوئم اور توقیر زہرہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ بتول ریاض اور ربیعہ عقیل کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں علی ریاض نے اول‘ محمد نبیل نے دوئم اورمحمد شہباز نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ آج جمعرات 12نومبر کو سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم ،سو بار کرچکا ہے تو امتحاں ہمارا‘‘ منعقد ہو رہا ہے۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔