ایف پی سی سی آئی انتخابات، پی سی ڈی ایم اے نے کسی کی حمایت نہیں کی

کونسل کے اجلاس میں حق رائے دہی استعمال کرنیکافیصلہ کیاجائیگا،پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن

بدھ 11 نومبر 2015 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پی سی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے 2016 میں کسی گروپ کی حمایت کا تاحال فیصلہ نہیں کیاہے۔ایسوسی ایشن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشن کے انتخابات میں حمایت کا فیصلہ کونسل کے اجلاس میں متفقہ رائے کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ فیڈریشن کے انتخابات میں حمایت کے حوالے سے نہ تو کونسل کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے اور نہ ہی آفیشل طور پر کسی کی حمایت کا اعلان کیا گیاہے۔ پی سی ڈی ایم اے کے لیے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار معزز اور قابل احترام ہیں لہٰذا جلد ہی کونسل کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق حکمت عملی وضع کی جائے گا اور اتفاق رائے سے حق رائے دہی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :