حکومت خارجہ پالیسی اور نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرہ اجلاس بلائے ، پارلیمان کو حساس معاملوں پر اعتماد میں لیا جائے،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی تجویز

بدھ 11 نومبر 2015 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ملک کی خارجہ پالیسی اور نیشنل ایکشن پلان پر دونوں ایوانوں کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔ پاکستان کی پارلیمان کو ا نتہائی حساس معاملوں پر اعتماد میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

میں حکومت کو تجویز دے سکتا ہوں حکم نہیں۔ چیئرمین جانب ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد۔ بدھ کو سینٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کیمرہ سیشن کیلئے حکم نہیں دے سکتا مگر میں تجویز دے سکتا ہوں تاکہ ممبران کو بھی ہماری خارجہ پالیسی اور نیشنل ا یکشن پلان کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :