لاہور اور گرد و نواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے،شدت3.4رہی

بدھ 11 نومبر 2015 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔صوبائی دارلحکومت لاہور اور گرد و نواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

شہری استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیماں کے مطابق زلزلے کا مرکز لاہور سے پچاس کلومیٹر مغرب میں تھا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہیزلزلے کی گہرائی تیس کلو میٹر تھی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلہ انتہائی شدید تھا اور اس کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیماں کے مطابق زلزلہ تین بج کر اننچاس منٹ پر آیا اور اس کا دورانیہ پندرہ سیکنڈ تھا۔

متعلقہ عنوان :