شہباز حکومت ورثہ ڈھاؤ’ ’میٹرو بناؤ‘‘ مال کماؤ مشن پر ہے ،عوامی تحریک لاہور
راوی خشک ہوتا دیکھنے والے زندہ دلان لاہور تاریخی ورثہ کی بربادی پر خاموش نہ رہیں میجر(ر) محمد سعیدکی میڈیا سے گفتگو
بدھ 11 نومبر 2015 19:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید راجپوت نے کہاہے کہ شہباز حکومت ’’ورثہ ڈھاؤ‘‘ میٹرو بناؤ اور مال کماؤ مشن پر ہے ،اپنی آنکھوں کے سامنے راوی کو بھارت کے ہاتھوں بکتے اور خشک ہوتا دیکھنے والے زندہ دلان لاہور تایخی ورثہ کی بربادی پر اب خاموش نہ رہیں ۔
داتا کی نگری کے تاریخی حسن کی حفاظت کیلئے مسیحی ،مسلم،ہندو ،سکھ مل کر تاریخی عمارات کو ترقیاتی منصوبوں کا قبرستان بننے سے روکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان مسیحا پارٹی کے فاؤنڈر پرویز مسیح کی قیادت میں عوامی تحریک اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
وفد میں مسیحا پارٹی کے جنرل سیکرٹری شوکت سلیم کھوکھر،شوکت ڈیال،عامر شوکت ،اشرف گل اور مشتاق صادق شامل تھے ۔
میجر (ر) محمد سعید نے کہاکہ لاہور کے ڈیڑھ کروڑ عوام اتنے بے بس کیوں ہیں کہ ان کی آنکھوں کے سامنے لاہور کی تہذیب کو ’’ذبح‘‘ کیا جا رہا ہے اور وہ خاموش ہیں ؟انہوں نے کہاکہ شریف بردران نے تاریخی لاہور کو خیر باد کہہ کر اپنی الگ دنیا آباد کر لی ہے شاید اسی لئے اب وہ اس شہر کی ہر گلی اور بازار پر ہتھوڑے برسا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہباز حکومت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے باعث اکثریتی آبادی کے ساتھ ساتھ سکھ،مسیحی،ہندو برادری میں تشویش ہے ۔لاہور کے ان تاریخی مقامات اور یادوں نے اس شہر میں آباد کمیونٹیز اور مذاہب کو تسبیح کے دانوں کی طرح ’’پرو‘‘ رکھا ہے اور موجودہ حکمران اس تہذیبی بندھن پر کدال اور بلڈوزر چلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کے ترقیاتی منصوبوں کو لاہور کے 90 فی صد سے زائد عوام کو کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی یہ منصوبے اکثریتی عوام کیلئے ہیں ،یہ مال بناؤ مہم ہے جس کی قیمت لاہور کا ہر شہری چکا رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.