سابقہ ادوار میں محکمہ ریلوے میں لوٹ مار کی گئی ‘ قیمتی اثاثے اب بوڑھے ہو گئے ‘ کرپشن پر کارروائی ہو رہی ہے ‘ ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد میں گزشتہ 2 سالو ں کے دوران 225 پسنجر کوچز فیکٹری سے تیار اور مرمت ہوئیں ‘ کراچی سے پشاور ایم ایل ون کا کام 220 میں مکمل ہو جائیگا ، پی سی ون کی منظوری کے بعد 180 کوچز کیرج فیکٹری سے تیار ہوں گی‘ 800 ہاپر ویگن کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر پیش رفت ہو رہی ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاسینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات میں مختلف سینیٹرز کے سوالوں کا جواب

اسلام آباد پولیس کی 448 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے پیش رفت ہو رہی ہے، بلیغ الرحمان

بدھ 11 نومبر 2015 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سینیٹ کو آگاہ کیا ہے کہ سابقہ ادوار میں ریلوے کے محکمہ میں لوٹ مار کی گئی ‘ قیمتی اثاثے اب بوڑھے ہو گئے ہیں ‘ کرپشن پر مقدمات درج کئے گئے گرفتاریاں بھی ہوئیں اب کارروائی ہو رہی ہے ‘ ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کی سالانہ پیداواری صلاحیت 120کوچز ہے ‘ گزشتہ 2 سالو ں کے دوران 225 پسنجر کوچز فیکٹری سے تیار ‘ بحال اور مرمت ہوئیں ‘ کراچی سے پشاور (ایم ایل ون) کا کام 220 میں مکمل ہو جائیگا۔

پی سی ون کی منظوری کے بعد 180 کوچز کیرج فیکٹری سے تیار ہوں گی‘ 800 ہاپر ویگن کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی 448 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے پیش رفت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

2005ء سے اب تک بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی ۔ آغاز حقوق بلوچستان اور عارضی طو رپر کام کرنے والے 14 ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے۔

وہ بدھ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات میں سینیٹرز کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ ملک میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پوری ریلوے پٹری کی سیکیورٹی کیلئے ریلوے پولیس کام کر رہی ہے اور پٹریوں کی نگرانی کے دوران لاتعدد بم ملے ہیں۔ سابقہ ادوار میں ریلوے میں چوری اور کرپشن کی گئی۔ صوبہ بلوچستان پٹریوں کی حفاظت کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ لیویز‘ فرنٹیئر کور اور ضلعی پولیس کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ سبی خوست 136 کلو میٹر سیکشن پر کام ہو گا۔ چمن سے اسپین بولدک ریلوے ٹریک پر پاکستان نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے۔ افغانستان نے کام نہیں کیا