باغیوں کا حملہ ٗ تیرہ فوجی مارے گئے

باغیوں کے زیرکنٹرول علاقے خالی نہیں کرا لئے جاتے اس وقت تک فوجی آپریشن جاری رہے گا ٗفوجی ترجمان

بدھ 11 نومبر 2015 20:07

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) لیبین فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ باغیوں کی جانب سے کی جانے والی ایک سے زائد کارروائیوں میں 13 فوجی ہلاک ہوگئے جن میں سے بیشتر سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبین فوج کے ترجمان میلود الزاوی نے بتایا کہ ملک کے جنگ زدہ مشرقی حصے میں باغیوں نے فوجی بیس پر حملہ کرنے کے علاوہ فوجی قافلوں کے راستے میں بم نصب کئے اور تخریب کاری کی ایک سے زائد کارروائیوں میں 16 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ٗ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے صرف 13 کی شناخت ہوئی ہے۔

فوجی ترجمان کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کے باغیوں کے کس دھڑے نے فوجی بیس پر حملہ کیا اور فوج کس دھڑے کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔فوجی ترجمان نے کہاکہ باغیوں کے زیرکنٹرول علاقے خالی نہیں کرا لئے جاتے اس وقت تک فوجی آپریشن جاری رہے گا جب کہ سیکیورٹی فورسز مشرقی حصے میں کامیابی کے لئے بڑے آپریشن میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :