فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے تفتان کے علاقے تنگ کیچاؤ کلی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد 250 مریضو ں کا معا ئنہ اور ادویات کی مفت تقسیم

بدھ 11 نومبر 2015 20:11

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء ) فرنٹیئر کو ر بلو چستان تفتان رائفلزکی جانب سے تفتان کے علاقے تنگ کیچاؤ کلی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام کیا گیاجس سے علاقے کے لو گو ں کی بڑی تعدادنے استفادہ کیا۔ کیمپ میں 250مریضو ں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں70مرد،50عورتیں اور130بچے شامل ہیں۔ مریضو ں میں لاکھوں روپے کی مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل شیرافگن کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔ کیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔ فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔