تمام اداروں کو آئین کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے : حکومتی ترجمان
محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 20:16
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو آئین کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کیخلاف حکومتی اقدامات کو وسیع پیمانے پر سراہا اور تسلیم کیا گیا ہے۔ حکومتی اقدامات کو 2 سال سے سراہا جارہا ہے۔
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تمام اداروں کو آئین کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔(جاری ہے)
حکومتی پالیسیوں کا اہم ترین مرکز گڈ گورننس ہے۔ حکومت نے تمام فیصلے کھلے اور شفاف انداز میں کیے۔ حکومت پرعزم ہے کہ بہترین طرز حکمرانی اس کا طرہ امتیاز ہے. تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے دہشت گردی کیخلاف لائحہ عمل کامیاب ہوا ہے جبکہ سب سے زیادہ کریڈٹ عوام کو جاتا ہے جس نے آپریشن کی حمایت کی ۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج کے افسران ،جوانوں اور پولیس کے جوانوں نے بھی بہادری کی بہترین مثالیں قائم کی ہیں۔ اعلی عدلیہ نے بھی دہشت گردی کیخلاف بھرپور تعاون فراہم کیا ہے جبکہ صوبائی حکومتوں نے بھی اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.