الیکشن کمیشن نے لاہور کی 5یونین کونسلز میں 14نومبر کو دوبارہ پولنگ کا جاری شیڈول منسوخ کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) لاہور کی 5یونین کونسلز میں 14نومبر کو دوبارہ پولنگ کا جاری شیڈول منسوخ کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 31اکتوبر 2015ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں لاہور کی 5یونین کونسلز یوسی 185کی وارڈ نمبر 4، یوسی 86کی وارڈ نمبر 3، یوسی 193کی وارڈ نمبر 2،یوسی 162کی وارڈ نمبر 5میں جنرل کونسلرز اور یوسی 231میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے انتخابی نشان غلط پرنٹ ہونے اور کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز کم پڑجانے کی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے ۔

جس کے بعد ان 5یونین کونسلز میں 14نومبر کو دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کیا گیا تھامگر اب الیکشن کمیشن کی جانب سے 14نومبر کو ہونیوالی پولنگ بھی منسوخ کر دی گئی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ۔