بھارتی وزیراعظم کا سرحدی علاقوں کا دورہ، جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی،یادگار پر حاضری دی

65 کی جنگ میں اسل اتر کی لڑائی میں ہمارے جوانوں نے دشمن کے 90سے ٹینک تباہ اور قبضے میں لیے،نریندرمودی

بدھ 11 نومبر 2015 21:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل دوسرے سال دیوالی سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے جوانوں کے ساتھ منائی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے دیوالی پنجاب سیکٹر میں سرحدی علاقوں کے دورے کے دوران جوانوں کے ساتھ منائی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کئی ٹوئٹ میں کہا کہ آج دیوالی کے مبارک دن پر میں سرحدی علاقوں کا دورہ کررہا ہوں اور اپنا وقت جوانوں کے ساتھ گزار رہا ہوں۔نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ1965 کی جنگ میں اسل اتر کی لڑائی میں ہمارے جوانوں نے دشمن کے 90سے ٹینک تباہ اور قبضے میں لے لیے۔ہماری افواج نے تاریخی فتح حاصل کرکے مغربی سیکٹر میں مزید کامیابی کیلے راہ ہموار کی۔

متعلقہ عنوان :