جاپانی وزیر کا تسونیو کیتا مورا نے پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اطمینان کا اظہار

پاکستانی معیشت میں مزید ترقی کی صلاحیت موجود ہے ٗ عشائیے سے خطاب

بدھ 11 نومبر 2015 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر برائے اقتصادیات، تجارت و صنعت تسونیو کیتا مورا نے پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں مزید ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جاپان۔پاکستان بزنس جوائنٹ ڈائیلاگ کے موقع پر پاکستان میں متعین جاپانی سفیر پیروشی انو ماتا کی جانب سے دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جاپانی نائب وزیر نے کہا کہ جاپان پاکستان بزنس جوائنٹ ڈائیلاگ نے جاپانی پاکستانی تاجروں کو مل بیٹھنے اوردونوں ملکوں کے درمیان دوطرفی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی غرض سے سٹرٹیجی مرتب کرنے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دستاویزات کو حتمی شکل دی جائیگی جس سے دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کومزید فروغ ملے گا۔کیتا مورا نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقی اور گروتھ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چیئر مین پاکستان۔جاپان بزنس کوآپریٹو کمیٹی ٹیریو آسادا نے کہا کہ پاکستان جاپان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے ،تجارت اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کی غرض سے نئے سمجھوتوں اور معاہدوں کیلئے یہ انتہائی ساز گار ماحول ہے۔

متعلقہ عنوان :