مسلمانوں کے متعلق دوسری تہذیبوں میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے ٗملیحہ لودھی

بدھ 11 نومبر 2015 22:07

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے متعلق دوسری تہذیبوں میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نیویار ک کے چلڈرن میوزیم میں مسلم ثقافت سے متعلق نمائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ نمائش مسلمانوں کے متعلق عالمی ثقافت کو مختلف پہلووں سے روشناس کرائے گی۔مسلم معاشرہ احترام‘ امن اور برداشت کے اصولوں پر عمل کی تلقین کرتا ہے۔ نمائش میں پاکستان سمیت مختلف مسلم ممالک کے بچے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مسلم اقدار پر عالمی تہذیبوں کو آگاہ کریں گے۔