اوستہ محمد،دومختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوافرادزخمی

بدھ 11 نومبر 2015 22:18

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد دومختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے علاقے ایری لاڑہ میں ٹرک کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارغلام فرید زخمی ہوگئے زخمی ہوگئے پولیس موقع پرپہنچ کرزخمی کوہسپتال پہنچاجبکہ ٹرک ڈرائیورگرفتارکرکے کارروائی شروع کردی اسی طرح ایک اورحادثے میں دوموٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دوافراد سیدباسط شاہ اورعبدالمجیدزخمی ہوگئے زخمیوں کوفوری طورپرہسپتال منتقل کردیاتاہم بدقسمتی سے عبدالمجیدہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں چل بسالاش کوضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزیدکارروائی پولیس کررہی ہے۔