انڈونیشیا کے ایک جزیرے میں مردوں کے ڈھانچوں کوقبروں سے نکال کر صفائی کرنے کے رواج کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 22:29

انڈونیشیا کے ایک جزیرے میں مردوں کے ڈھانچوں کوقبروں سے نکال کر صفائی کرنے کے رواج کا انکشاف
جکارتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) انڈونیشیا کے ایک جزیرے میں مردوں کے ڈھانچوں کوقبروں سے نکال کر صفائی کرنے کے رواج کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے ایک سلاویسی نامی جزیرے کے لوگوں کی جانب سے اپنے مردہ رشتہ داروں کے ڈحانچے قبروں سے نکال کر ان کی صفائی کرنے کا رواج پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جزیرے کے لوگوں کی جانب سے اپنے مردہ رشتہ داروں کے ڈھانچوں کو قبروں سے نکال کر ان کی صفائی کی جاتی ہے انہیں صاف کپڑے پہنائے جاتے ہیں اور پھر انہیں گلی محلوں میں بھی اپنے ہمراہ گھمایا جاتا ہے۔ جزیرے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس رواج کا مقصد اپنے مردہ رشتے داروں سے تعلق قائم رکھنا ہوتا ہے۔ یہ رواج اس جزیرے میں ہزاروں برس سے جاری ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu