پاکستان میں نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں قابل فخر کردار ادا کر رہے ہیں ، اسلام آبا د کو پورے ملک کیلئے رول ماڈل بنانے کاپروگرام شروع کیا جائے گا ،اس کے تحت 422 اداروں کو ا پ گریڈ کیا جائے گا ، پاکستان الائنس آف انڈی پینڈنٹ سکولز کے پلیٹ فارم سے بھی تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو گی

وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم کاپاکستان الائنس آف انڈی پینڈنٹ سکولزکے زیر اہتمام نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب

بدھ 11 نومبر 2015 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہاکہ پاکستان میں نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں قابل فخر کردار ادا کر رہے ہیں ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر اسلام آبا د کو پورے ملک کے لئے رول ماڈل بنانے کاپروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت 422 اداروں کو ا پ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں امید ظاہر کی کہ پرائیویٹ سیکٹر بھی اس کی تقیلد کریں گے اور پاکستان الائنس آف انڈی پینڈنٹ سکولز کے پلیٹ فارم سے بھی تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو گی۔ وہ بدھ کو یہاں پاکستان الائنس آف انڈی پینڈنٹ سکولزکے زیر اہتمام نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے ’’پائیس‘‘ کے عہدیداروں نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وزارت میں 422 پری ایجوکیشن سے لے کر پوسٹ گریجویشن تک طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔فیسوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ خیبر بختونخواہ اور سندھ کی حکومتوں نے دس فیصد تک فیسوں میں اضافے سے اتفاق کیا لیکن اسلام آباد میں ہم نے اپنے احکامات پر عملدرآمد کرایا اور اس سال فیسوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا۔

بیرسٹر عثمان ابراہم نے کہا صرف اسلا م آباد میں فری لازمی ایجوکیشن ایکٹ پاس ہوا ہے۔ جس کے تحت مفت کتابیں اور تعلیمی اخراجات کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی اور سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام اور ایڈوئزی کونسلیں بھی قائم کی ہیں جن سے ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری لائی جا رہے ہیں۔ اس موقع پر صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی ، محمد جمیل نجم ، ڈاکٹر افضل بابر، عقیل رزاق ، خالد شاہ ، راو سلمان یسین ، شیخ محمد اکرم ، سجاد حید ر، ولائت علی بلتی، میجر اعجاز گل ، چوہدری ممحد اقبال ، رشید کاکٹر، مزمل اقبال صدیقی ، رانا محمد افضل ، جعفر حسین بھٹہ ، محمد شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان الائنس آف انڈیپنڈنٹ سکولز ملک میں معیار تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ریاست ماہانہ پانچویں کلاس کی تعلیم کے لئے ایک بچے پر پانچ سے دس ہزار روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں بیشتر تعلیمی ادارے صرف پانچ سوروپے فیس پر معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور اس سے حکومت کے چھ سو ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو سال سے پورے پاکستان میں تمام فعال تنظیموں کو ان بورڈ لے کر انہیں اس الائنس کا حص بنایا گیا ہے اور ملک میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا یہ نمائندہ فورم قومی سطح پر فروغ تعلیم میں کلیدی ادا کررہے گا۔

متعلقہ عنوان :