محکمہ خوراک میں کالی بھیڑیوں کے باعث محکمہ بدنام ہوچکاتھا،حالیہ دودسالوں میں بہتری لائی گئی ہے،صوبائی وزیر خوراک ،ترقی نسواں میرا ظہارحسین کھوسہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 نومبر 2015 22:39

ڈیرہ مرا د جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر خوراک ،ترقی نسواں میرا ظہارحسین کھوسہ نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک میں کالی بھیڑیوں کے باعث محکمہ دن بدنام ہوچکاتھا مگرحالیہ دودسالوں میں محکمہ میں بہتری لائی گئی ہے حالیہ گندم کی خریداری میں بھی بدعنوانیاں اورگھپلوں کا عمل بھی دیکھا گیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہے محکمہ میں کالی بھیڑیوں کو صاف کرنے کیلئے کچھ وقت لگے گا کرپشن سے پاک اوراس میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں نااہل آفیسران کو گھربھیج دیا گیا ہے محکمہ کے آفیسران کی ملی بھگت سے سرکاری اراضیات کو قبضہ کیا جارہا ہے فرائض میں غفلت برتنے پراسسٹنٹ فوڈکنٹرولر سمیت ہیڈکلرک،سمیت دیگر اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر اظہارحسین کھوسہ نے کہاہے کہ مری معاہدہ ایک حقیقت ہے اس میں کسی قسم کے شک کی گنجائش نہیں، جسکا وزیراعظم نے خود ذکرکیا تھا دستمبر میں عملدرآمدیقینی ہے اوروزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری ہی ہوگاانہوں نے کہاکہ خواتین کی فلاح وبہبوداوران کا روزگارفراہم کرنے کیلئے ڈیرہ مرادجمالی میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے دستکاری سینٹرکے قیام عمل میں لایاجا رہا ہے جس سے خواتین اپنی مددآپ کے تحت دستکاری ہنرسیکھ کر روزگار پر لگ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :