مسلم لیگ (ن ) کی قیادت نے سندھ کے بزرگ سیاسی رہنماء سردار ممتاز علی بھٹو کے تحفظات دور کرنے کافیصلہ کرلیا

بدھ 11 نومبر 2015 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء ) مسلم لیگ (ن ) کی قیادت نے سندھ کے بزرگ سیاسی رہنماء سردار ممتاز علی بھٹو کے تحفظات دور کرنے کافیصلہ کرلیا ۔ وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے ممتاز بھٹوسے رابطہ کرلیا آج بروز( جمعرات) لاہو رمیں ملاقات کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سندھ کے بزرگ سیاسی رہنماء سردارممتاز علی بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کے تحفظات سے بھی آگاہی حاصل کی ۔

ذرائع کے مطابق دوونوں رہنماؤں کے درمیان آج لاہو رمیں ملاقات کا امکا ن ہے جس میں سردار ممتاز بھٹو کے تحفظات دو رکرنے اورسند میں مسلم لیگ (ن) کی پارٹی پوزیشن سمیت اہم سیاسی فیصلے کیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سردار ممتاز علی بھٹو گزشتہ چند روز سے لاہور ہی میں قیام پذیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :