میاں محمودالر شیدنے شر یف برداران کی رہا ئش گاہ پر 36کروڑ سے زائد کے اخر اجات پر تحر یک التواء کا ر جمع

( آج) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید احتجاج کیا جائیگا اور تحر یک التواء کار ایوان کے ایجنڈے میں شامل کیے جانیکا مطالبہ کیا جا ئیگا،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر

بدھ 11 نومبر 2015 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کا شر یف برداران کی رہا ئش گاہ پر 36کروڑ سے زائد کے اخر اجات پر تحر یک التواء کا ر جمع کر وادی جبکہ آج (جمعرات)کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید احتجاج کیا جائیگا اور تحر یک التواء کار ایوان کے ایجنڈے میں شامل کیے جانیکا مطالبہ کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کے مطابق وزیر اعظم نوازشر یف ‘وزیر اعلی شہبا زشر یف اور شر یف فیملی کے دیگر افراد کی سیکورٹی پر پنجاب حکو مت کے خزانہ سے 36کروڑ سے زائد اخر اجات بد تر ین لوٹ مار ہے جسکے خلاف ہم نے پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کار بھی جمع کر وادی ہے اور اسکے خلاف آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا اور حکمرانوں کے اصل چہر ے کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جا ئیگا پنجاب کے عوام کے مقدر میں ڈاکے اور ناکے ہیں جبکہ حکمران بادشاہ سلامت کی طر ح زندگی گزار رہے ہیں ۔