راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی پر طبیعت خرابی کے سبب آج بھی فرد جُرم عائد نہ ہو سکی۔

طبیعت کی خرابی فرد جُرم عائد ہونے سے بچنے کا بہانہ ہے ۔ عدالت کا ریمارکس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 11:09

راولپنڈی :  کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی پر طبیعت ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 نومبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی آج خرابی طبیعت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکیں. تفصیلات کے مطابق کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کیس کی سماعت کی ۔ایان علی کی بریت کی درخواست خارج ہونے پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی۔

(جاری ہے)

ایان علی کے وکیل نے عدالت کو درخواست دی کہ ایان علی کی طبیعت ناساز ہے لہٰذا حاضری سے استثنٰی دیا جائے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ملزمہ بیمار ہیں تو ان کا میڈیکل سرٹیفیکٹ پیش کیا جائے، ملزمہ کی طرف سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا تو عدالت نے کہا کہ جس ڈاکٹر کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا ،وہ کراچی سے تعلق رکھتا ہے ، اگر ڈاکٹر کو طلب کرنا پڑا تو مشکل ہوگی۔ عدالت نے مزید کہا کہ طبیعت کی خرابی محض فرد جُرم عائد ہونے سے بچنے کا ایک بہانہ ہے. عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ آئندہ سماعت پر پیش ہو، کیس کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :