پیرس‘پاکستان یونیسکوکے ایگزیکٹوبورڈ کا رکن منتخب‘رائے شماری میں پاکستان کو 183میں سے 135ووٹ ملے

جمعرات 12 نومبر 2015 11:47

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔رائے شماری میں پاکستان کو 183میں سے 135ووٹ ملے۔

(جاری ہے)

تعلیم اور ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن بننے کیلئے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے ایک سال تک بھرپور مہم چلائی بلآخر پاکستان نے ہونے والی رائے شماری میں 183میں سے 135ووٹ حاصل کرکے اقوام متحدہ کے ادارے کی رکنیت حاصل کرلی۔یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہونے کے بعد پاکستان ایشیا میں تعلیم،سائنٹیفک ریسرچ،ثقافت، آزادی اظہار اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق پالیسیوں پر اثر انداز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :